4 دسمبر 2011 - 20:30

نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہے اور مجالس عزاءبرپا کی جارہی ہے.

ابنا: برصغیر میں عاشورہ محرم کا سب سے بڑا اجتماع نشتر پارک کراچی میں ہوتا ہے نشتر پارک پیام حسینی کی تشہیر اور فروغ عزاداری میں اہم کردار ادا کررہا ہے نشتر پارک مجالس میں ممتاز عالم دین اورذاکر شہدائے کربلا کے بارے میں بیان کرتے ہیں۔علامہ رشید ترابی ،علامہ عرفان حید ر عابدی ،علامہ طالب جوہری اوردیگر علماءکرام یہاں خطاب کرچکے ہیں،جبکہ دوسال سے عاشورہ مجالس مولانا شہنشاہ نقوی پڑھ رہے ہیں،نشتر پارک میں برسوں سے جاری مجا لس عزا اور مرکزی جلوس نواسہ رسول سید الشہداءاور ان کے ساتھیوں کی میدان کربلامیں بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔

آح پورے ملک پاکستان میں نویں محرم کا جلوس نکالا جارہا ہے جو اپنی آب و تاب کے ساتھ منزل مقصود کی طرف روا دواں ہے۔ البتہ ملک پاکستان کے مختلف علاقوں سے کالعدم سپاہ صحابہ کی طرف سے عزاداروں پر حملے کی بھی اطلاع موصول ہورہی پے سکھر میں نکلنے والے جلوس عزا پر سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے اپنے اباو اجداد کی طرح پتھراو کیا۔ خیر پور میں بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے مومنین پر حملہ کردیا۔ بہر حال عزاداروں کے حوصلے بلند ہے اس وقت پورے پاکستان میں عزادار امام حسین کی یاد میں نکا لے جانے والے جلوس عزا میں شریک ہے

اس وقت پاکستان کا مرکزی جلوس اپنی منزل حسینیہ ایرانیاں کی طرف رواں دواں ہے جلوس عزا میں لاکھوں عزادار شریک ہے جلوس عزا میں شیعہ علماء کرام، اہلیسنت برادران، مختلف شیعہ سُنی سیاستدان بلخصوص سیدہ شہلا رضا بھی شامل ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ بموں شاہ سے برآمد ہوا جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد لاٹوفقیر پر اختتام پذیر ہوا۔ ضلع جھنگ کا مرکزی جلوس امام بار گاہ قصر ظہری سے سہ پہر کے بعدبرآمد ہوگا۔

ملتان میں تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس برآمد ہورہے ہیں،ممتازآباد میں مرکزی جلوس کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جارہی ہے، منڈی بہاوٴالدین میں نومحرم کا مرکزی جلوس محلہ صوفی پورہ سے برآمدہوا۔ بہاول پورمیں جلوس مرید حسین بستی شادرا سے برآمدہوا۔ چیچہ وطنی میں جلوس اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہیں، سرگودھا میں بھی چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہورہے ہیں۔

روہڑی میں علی الصباح نو محرم کا تاریخی جلوس برآمد ہوا،جلوس میں ہر سال کی طرح چار سو سال سے زائد قدیم کربلا تعزیہ بھی شامل ہے۔.............

/169